اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کل گلے کے علاج کے لیے لندن روانہ ہوں گی۔.پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز اپنے علاج کے لیے لندن جا رہی ہیں جہاں ان کا علاج ان کے ذاتی معالج سے کرایاجائے گا۔.
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف طویل عرصے سے گلے میں انفیکشن میں مبتلا ہیں، اس بات کا بھی امکان ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب گلے میں انفیکشن کی وجہ سے ڈاکٹروں کی ہدایت پر آپریشن کرائیں گی
وزیر اعلیٰ کا دورہ لندن ایک ہفتے تک جاری رہے گا، مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بیرون ملک روانہ ہوں گی، نواز شریف اور مریم نواز شریف لندن سے ایک ساتھ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔.
53