اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی لندن میں موجود ہیں ذرائع یہ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے تاہم پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹان کیس میں ٹیم کام کر رہی ہے، رانا ثنا اللہ کا اعترافی بیان اسمبلی میں موجود ہے جو بطور ثبوت عدالت کو دیا جا رہا ہے، عمران خان لانگ مارچ پر جو کہیں گے وہی ہو گا۔
مارچ ہوا تو رانا ثنا اللہ کو کھڑے ہونے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد مونس الہی کے اہل خانہ سے ملنے لندن آیا ہوں، لیکن نواز شریف سے ملنے میں دلچسپی نہیں ہے۔ لمبے عرصے تک ساتھ رہنے کے بعد سیکھ جانا چاہیے
میں ان کے گھر کے بارے میں بھی جانتا ہوں، پرویز الہی نے کہا کہ شہباز شریف نے سیلاب کے دوران پنجاب کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا، ٹیلی تھون کے ذریعے جمع ہونے والے ڈھائی ارب روپے سیلاب متاثرین کو دے رہے ہیں
احساس پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کو رقم دے رہے ہیں، ورلڈ بینک اور دیگر ڈونرز ہم سے براہ راست رابطے میں ہیں۔