اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی آج پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی نے رات گئے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد اسلام آباد میں قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
پرویز الٰہی پنجاب میں اسپیکر، کابینہ اور دیگر اہم تقرریوں کے لیے عمران خان سے مشاورت کریں گے، اس کے علاوہ سیاسی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹاسک طے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچیں گے جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔