204
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے گئے
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی خبریں جھوٹ اور پروپیگنڈا ہیں۔
مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی قیادت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
یہ رپورٹس من گھڑت اور محض قیاس آرائیاں ہیں۔ حکومت میں شامل تمام جماعتیں ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کے حق میں ہیں۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ ایسی خبریں نشر کرنے سے پہلے ترجمان سے تصدیق کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ایجنٹوں، غداری، فسادات، غیر آئینی، گھڑی چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔