پنجاب حکومت کرپشن کی لعنت ختم کرنے کے لئے کوشاں ہے،مریم نواز

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کرپشن کی لعنت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انسداد بدعنوانی کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کرپشن نہ صرف اخلاقی گراوٹ بلکہ ملکی ترقی کی قاتل ہے۔ کرپشن نہ صرف قومی وسائل کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی متزلزل کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ ہر قسم کی کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کرپشن کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ گورننس سسٹم میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے کے پی آئیز متعارف کرائے گئے ہیں۔ کے پی آئی سسٹم نے سرکاری افسران کو زیادہ موثر اور متحرک بنایا ہے جس سے عوامی خدمات میں بہتری آئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد کرپشن سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے۔ معاشرے کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ شفافیت، دیانتداری اور میرٹ کو فروغ دینا اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔