پنجاب حکومت کا ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

 

اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب حکومت نے سول اور فوجی تنصیبات میں حالیہ ہنگاموں اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگر ان وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں جناح ہاؤس میں چوری اور آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جے آئی ٹی تحقیقات کر کے حکومت کو ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی۔

ہنگامہ آرائی کیس، تحریک انصاف کے 102 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

اجلاس میں تمام شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کارروائیاں تیز کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ جرائم کی تمام جگہوں پر جیو فینسنگ کی جائے گی، شرپسندوں کے خلاف تمام مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلیں گے، کسی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا اور کسی بے گناہ کو نہیں پکڑا جائے گا، شواہد اور ثبوت کے ساتھ ہر شرپسند کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فوجی اور سویلین املاک پر حملہ کرنے والے عناصر کو کڑی سزا سے نہیں بخشا جائے گا، شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے، حالات بہتر ہو رہے ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ شرپسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری فورس چوکس ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com