پنجاب حکومت کا آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر نے کا فیصلہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں وفاق کو خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے آئی جی پنجاب کے لیے تین نام: وسیم سیال، بلال کمیانہ اور راؤ عبدالکریم۔ منتخب کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، راؤ عبدالکریم اس وقت سب سے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے نام وفاق کو بھجوائے ہیں اور اس حوالے سے غور و فکر جاری ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپیے جانے کا امکان ہے، اور انہیں ڈی جی ایف آئی اے لگائے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نئے آئی جی پنجاب کے نام کا حتمی اعلان وزیرِاعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی واضح کیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی کارروائی یا گاڑی بند رکھنے کی صورت میں سڑکوں پر احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں