پنجاب حکومت کا دہشتگردوں کو سہولیات کی فراہمی پر جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نگران پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کو غیرمعمولی سہولیات فراہم کرنے پر جج کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ واقعات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی پر نقد انعامات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے میں نامزد ملزمان کی غیر قانونی سہولت کاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کو غیر معمولی سہولت فراہم کرنے پر جج کے خلاف ریفرنس بھیجا جائے گا جب کہ نامزد ملزمان کی غیر قانونی اور غیر آئینی سہولت کاری کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا جائے گا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ نامزد ملزمان کی سہولت کاری انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔

نگرا ن وزیراعلیٰ پنجاب نے شرپسندوں کے خلاف درج مقدمات کی مکمل پیروی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مفرور شرپسندوں کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔