پنجاب حکومت کی6 سے 11 محرم تک سوشل میڈیا پر پابندی کی سفارش

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پنجاب حکومت نے 6 سے 11 محرم تک سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارشات وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ارسال کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے ساتھ سوشل میڈیا بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ کو بھیجے گئے خط میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب کو بلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ حکومت نے واٹس ایپ کو بلاک کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے سوشل میڈیا ایپس بلاک کرنے کی منظوری دے دی۔ بعد ازاں محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا، پابندی کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔
دوسری جانب صوبائی امن و امان کی ذیلی کابینہ کمیٹی کے سربراہ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں سوشل میڈیا کو چند روز کے لیے بند کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔ . وزیر اعلیٰ پنجاب، سوشل میڈیا کی بندش سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا جائے گا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca