اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) الیکشن کمیشن نے این اے 193 راجن پور کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔ وزارت داخلہ پنجاب نے این اے 193 راجن پور کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی ۔ الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کل شیڈول کے مطابق ہوگا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور کی نشست سردار جعفر خان لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 193 راجن پور ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کے لیے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں 3 روز کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ مرکزی کنٹرول روم کی مانیٹرنگ ٹیم انتخابی عمل کی بلا تعطل نگرانی کرے گی۔ انتخابی عمل سے متعلق شکایات کا بھی فوری ازالہ کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں ریٹرننگ آفیسر، ڈپٹی کمشنر، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے افسران بھی موجود ہوں گے۔
167