اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) پنجاب پولیس نے عوام کو موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننے کے بارے میں آگاہی دینے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔
موٹر سائیکل سواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہنیں تاکہ حادثے کی صورت میں چوٹ لگنے سے بچا جا سکے۔
لوگوں کو ہیلمٹ پہننے کے بارے میں مختلف طریقوں سے آگاہ کیا جاتا ہے لیکن پنجاب پولیس نے منفرد انداز میں لوگوں کو ہیلمٹ پہننے کی اہمیت کا پیغام دیا ہے۔ پنجاب پولیس نے پاکستان سری لنکا ٹیسٹ میں نسیم شاہ کے باؤنسر کی ویڈیو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز نسیم شاہ کا باؤنسر سری لنکن بلے باز کے سر پر لگا تاہم ہیلمٹ نے آسیتھا فرنینڈو کو بچا لیا۔پنجاب پولیس نے اس باؤنسر کو موٹر سائیکل سواروں کے لیے پیغام کے طور پر استعمال کیا اور لکھا ‘ہیلمٹ! آپ کی زندگی اور خوشیوں کا محافظ۔ ہیلمٹ پہنو، محفوظ رہو ۔
"Is it the shoulder, or the helmet? Thanks God, its the helmet."
ہیلمٹ! آپ کی زندگی اور خوشیوں کا محافظ۔ ہیلمٹ پہنیں، محفوظ رہیں۔#PunjabPolice #HelmetSavesLife #Helmet #Safety
Video Courtesy: @PTVSp0rts pic.twitter.com/opzUTImSHw— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) July 24, 2023
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔بارش سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 178 رنز بنائے تھے جس کے بعد پاکستان کو سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث 10 اوورز تک محدود رہا، اس دوران عبداللہ شفیق نے 87 اور بابر اعظم نے 28 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔پاکستان کو 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔