پنجاب ٹریفک پولیس نے تاریخ رقم کردی،ایک دن کتنے لائسنس جاری کئے؟

گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے پنجاب بھر میں 74000 سے زائد ڈرائیونگ لرنر پرمٹ جاری کئے۔ لاہور میں 24000 سے زائد لائسنس جاری کیے گئے جو کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں سب سے زیادہ ہے۔

ٹریفک پولیس نے رش کو دیکھتے ہوئے لائسنسنگ سنٹرز میں ڈیوٹی کے اوقات کے ساتھ ساتھ عملے کی تعداد بھی بڑھا دی ہے

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع بھی بہت محنت کر رہے ہیں۔ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈرائیونگ سینٹرز میں کافی رش ہے۔

لاہور میں جاری کریک ڈاؤن کے باعث شہریوں نے چھٹی کے روز بھی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے بڑی تعداد میں دفاتر کا رخ کیا۔

ٹریفک پولیس نے نومبر کے مہینے میں 02 لاکھ 80 ہزار 518 نئے لرنر پرمٹ جاری کئے۔ 82 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرنر پرمٹ کی تجدید کروائی۔ 19 ہزار 761 شہریوں نے نئے لائسنس حاصل کیے جبکہ 18 ہزار 312 شہریوں نے لائسنس کی تجدید کرائی۔ 1623 بین الاقوامی لائسنس، 01 ہزار 817 ڈپلیکیٹ لائسنس جاری کیے گئے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔