181
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)روس کا اعلیٰ سطحی وفد سستے داموں خام تیل کی خریداری کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔
پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن کا 3 روزہ اجلاس (آج) بدھ سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک شرکت کریں گے۔
ملاقات میں روس سے سستے خام تیل، پیٹرول، ڈیزل اور ایل این جی کی خریداری پر بات چیت کی جائے گی، روس کے ساتھ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی بات کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق روس کے ساتھ خام تیل اور توانائی کی دیگر مصنوعات پر فوری طور پر 30 فیصد رعایت پر معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادائیگیوں اور شپنگ کے طریقہ کار کا بھی تعین کیا جائے گا۔