اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کےا وپنر بلے باز فخر زمان نےکہا ہے کہ اگر کوئی چھکا 90 میٹر سے زیادہ لمبا ہوتا ہے تو اس پر دو اضافی رنز دینے چاہئیں ۔
پی سی بی کے پوڈ کاسٹ پر سلمان بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر 90 میٹر سے زیادہ چھکا مارا جائے تو اس پر دو اضافی رنز دینے چاہئیں۔بابر اعظم سے متعلق ٹویٹ کے جواب میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ ٹیم سے باہر کیے جانے کی وجہ انجری تھی، جس کی تشخیص میں تاخیر ہوئی جس سے ان کی واپسی مشکل ہو گئی، انہوں نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ بیماری کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ پہلی بار کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
فخر زمان نے کہا کہ مجھے پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کو بابر اعظم سے متعلق ٹوئٹ سے جوڑنا غلط ہے، باہر بھی بہت سے لوگوں نے مجھ سے یہی سوال کیا لیکن انہیں سمجھانے کی کوشش کے باوجود شائقین صرف وہی سمجھتے ہیں جو انہیں پسند ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں بابر اعظم کے ساتھ اوپننگ کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ون ڈے کرکٹ کے لیے اچھی شارٹ لسٹ ہے تاہم ہم بڑی ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میڈیا کی وجہ سے کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہے لیکن وہ عام میچ کی طرح کھیلتے ہیں اس میں کوئی اضافی ٹریننگ نہیں ہوتی بلکہ مہارت کا مقابلہ ہوتا ہے۔