اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی ایس ایل کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی۔لاہور قلندر ز کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا سکی
پاکستان سپر لیگ کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان اور عبداللہ شفیق کی دھواں دار اننگز کی بدولت 242 رنز بنائے ،قذافی اسٹیڈیم میں لاہور کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں
پی ایس ایل، لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیدی
لاہور کی جانب سے مرزا طاہر بیگ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم طاہر بیگ 7 کے مجموعی سکور پر 5 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہو گئے۔پہلی وکٹ کے ابتدائی گرنے کے بعد عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور عبداللہ شفیق 127 کے اسکور پر 75 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے 45 گیندوں پر 96 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے۔۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے، سیم بلنگز بھی 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
مزید پڑھیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں 63 رنز سے شکت
یاد رہے کہ لاہور قلندرز سے قبل پی ایس ایل 8 کا سب سے زیادہ سکور اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بنایا تھا جو کہ 220 رنز تھا جب کہ پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2021 میں بنایا تھا جو 247 رنز تھا۔ جبکہ ملتان سلطانز نے 2022 میں 245 رنز بنائے جو پی ایس ایل میں اب تک کا دوسرا بڑا سکور ہے۔