قطر کا غزہ میں جنگ بندی کیلئے ثالثی سے انکار

 

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) قطر غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ثالثی سے انکار کر دیا ہے ،رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطر نے حماس کو خبردار بھی کیا ہے کہ دوحہ میں اس کا سیاسی دفتر اب اپنی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکے گا۔سفارتی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قطری حکام نے اسرائیل اور حماس دونوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ خیر سگالی معاہدے پر بات چیت سے انکار کی وجہ سے مزید ثالثی نہیں کر سکتا۔

قطری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس پیش رفت کے نتیجے میں حماس کے سیاسی دفتر کو سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔اس سے قبل امریکی اہلکار نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ امریکہ نے حماس کی جانب سے گرفتار اسرائیلیوں کی رہائی کے معاہدے کو مسترد کرنے پر قطر سے حماس کی قیادت کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر کو واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ دوحہ میں حماس کی موجودگی اب قابل قبول نہیں رہی۔
امریکی اہلکار نے کہا کہ حماس کے رہنماؤں کو اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی پیشکش کو بار بار مسترد کرنے کے بعد اب کسی بھی امریکی اتحادی میں خوش آمدید نہیں کہا جانا چاہیے۔ایک بین الاقوامی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطر نے ایک ہفتہ قبل حماس کو مطلع کیا تھا کہ دوحہ میں حماس کا دفتر بند کرنے کا وقت آگیا ہے، جب کہ حماس کے رہنماؤں نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے کہ قطری حکام نے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے کہا تھا۔واضح رہے کہ قطر نے مصر اور امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کا بیڑا اٹھایا اور گزشتہ سال 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی غزہ جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں اور مالی نقصانات کی وجہ سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں مکمل جنگ بندی سے انکار کر دیا اور صرف ایک سے دو دن کی جنگ بندی پر اتفاق کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔