اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کٹی پتنگ کی طرح ہے، سمجھ نہیں آرہا کون لوٹے گا
شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مائنس پلس فارمولہ بھی ناکام ہوگا، اس سے مزید عدم استحکام پھیلے گا، ستمبر ظالم ہوگا ، 20 دن اہم ہیں لوگوں کو اہل بنانا اور پھر ان میں سے پارٹی بنانا کوئی آسان کام نہیں ہوگا۔
مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا اس سےمزید عدم استحکام پھیلےگاستمبرستمگرہوگااورکوئی انہونی بھی ہوسکتی ہے20دن اہم ہیں کٹی کٹانکل آئےگاتاحیات نااہل لوگوں کواہل بنانااورپھراُن سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگاہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانندہےکوئی سمجھ نہیں آرہی کہ گڈی کون لوٹےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 4, 2023
انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کٹی پتنگ کی مانند ہے، کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کون لوٹے گا، پی ڈی ایم نہ صرف انتشار کا شکار ہے بلکہ عوام میں منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہی ن لیگ ہے، نون کی سیاست نہ زندوں میں تھی نہ مردہ میں، اس نے اپنی سیاسی ناک خود ہی کاٹ دی۔
پی ڈی ایم صرف پھوٹ کاشکارہی نہیں عوام میں منہ دیکھانےکےقابل بھی نہیں رہی اصل عوام کی نفرت کانشانہ نون لیگ ہےنون کی سیاست نہ زندوں میں رہی نہ مُردوں میں رہی اُس نے اپنی سیاسی ناک خودکاٹی ہےاب نوازشریف کےپاکستان آنےنہ آنےسے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑےگااب اُنکےلیے ریسٹ ایزدی بیسٹ ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 4, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اب پاکستان نہ آئے تو سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ان کے لیے آرام ہی بہترین ہے، سیاسی مسائل حل نہ ہوئے تو معیشت اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوگی، مہنگائی. بڑھ رہی مزید، فیکٹریاں بند، برآمدی ترسیلات اور زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں گندم اور ایل این جی کی قیمت میں 100 فیصد کمی ہوئی لیکن پاکستان میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔