مونٹریال میں ہونے والی میٹنگ میں پریمیئرکیو بک نے ٹروڈو سے کہا کہ وہ تمام امیگریشن اختیارات کیوبیک کو منتقل کرے۔
لیکن بعد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹروڈو نے کہا کہ انہوں نے پریمئیر لیگلٹ کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ہم امیگریشن میں کیوبیک کو زیادہ اختیارات نہیں دیں گے
لیکن لیگلٹ نے ٹروڈو سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم نے ان کی درخواستوں پر کچھ کھلے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔
لیگلٹ نے کہا کہ ٹروڈو کچھ اختیارات کیوبیک کو منتقل کرنے پر آمادہ نظر آئے، جیسے کہ کچھ عارضی کارکنوں کو داخل کرنے کی صلاحیت جو پہلے ایک وفاقی ذمہ داری تھی۔
پچھلے دو سالوں کے دوران کیوبیک میں پناہ کے متلاشیوں اور عارضی تارکین وطن کی تعداد میں زبردست اضافے کو ظاہر کرنے والے گراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئےلیگلٹ نے کہا کہ کیوبیک، بنیادی طور پر، بھرا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اساتذہ کی کمی ہے، ہمارے پاس نرسوں کی کمی ہے، ہمارے پاس رہائش کی کمی ہے اور یہ کیوبیک میں فرانسیسیوں کے مستقبل کے لیے ایک حقیقی مسئلہ ہے۔
129