وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل صوبوں کو ہیلتھ فنڈنگ کا نیا معاہدہ پیش کیا تھا تاکہ وفاقی حکومت صوبوں کو ٹارگٹڈ مدد فراہم کرسکے
معاہدے کے تحت اوٹاوا صوبوں سے رپورٹ مانگتا ہے کہ رقم کیسے خرچ کی جائے گی اورآیا یہ فنڈز کینیڈینوں کے لیے صحت کیلئے ہی خرچ کئے جائیں گے یا کہیں اورخرچ ہوں گے معاہدے کے تحت صوبوں اخراجات کی تفصیل مرکزی حکومت کو دینے کے پابند ہیں
کیوبیک واحد صوبہ تھا جس نے اس سے پہلے ہیلتھ ڈیل پر دستخط نہیں کئے تھے اور وہ صحت کے شعبے میں خود مختار طریقے سے فنڈ خرچ کرتا تھا
اب جب ہر صوبے اور علاقے نےاوٹاوا کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں
وزیر صحت مارک ہالینڈ کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے ہفتوں میں اپنے ساتھی وزراء کو اگلے اقدامات کے بارے میں بات کرنے کے لیے اکٹھا کریں گے۔
336