اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جمعرات کو کیوبیک کے وزیر تعلیم برنارڈ ڈرین ویل نے سکولوں میں احترام کو فروغ دینے کے لئے نئے شہری اصول وضع کیا ہیں ۔
ڈرین ویل نے کہا کہ یہ اصول اکتوبر 2023 میں اسکولوں میں غنڈہ گردی اور تشدد سے نمٹنے کے لیے شروع کیے گئے منصوبے کا حصہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جنوری 2026 تک سکولوں کو اپنے ضابطہ اخلاق کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ قابل احترام رویے کے بارے میں واضح توقعات کو شامل کریں – بشمول طلبائ اپنے پہلے ناموں کے بجائے "سر” یا "میڈم” جیسی رسمی اصطلاحات کے ساتھ اور فرانسیسی الفاظ "ٹو” کے بجائے "vous” استعمال کر یں
کیوبیک میں فیڈریشن آف پیرنٹس کمیٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرکورین پینے اسکولوں میں احترام کو فروغ دینے کے لیے وزیر کے اصول کی حمایت کرتی ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ ہر اسکول کے ضابطہ اخلاق کی تشکیل میں والدین کی شمولیت اس کی کامیابی کی کلید ہے۔
صنفی مساوات جیسی کیوبیک اقدار کے احترام کو بھی ضابطہ بندی کرنا چاہیے تیسرا اقدام والدین کے کردار پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزت اور تہذیب گھر سے شروع ہوتی ہے۔
پینے نے کہا یہ ایک بہترین آئیڈیا ہے کیونکہ اس کے بعد ہر اسکول میںایک بیس لائن ہوگی اور پھر ہم اسے اپنے مخصوص اسکولوں کے لیے ڈھالنے جا رہے ہیں۔
مقامی لوگوں نے نئے شہری قوانین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو سکولوں میں نظم و ضبط سیکھنے کے لئے بھیجتے ہیں
شہریوں کا کہنا تھا کہ نئے اصول لاگو ہونے سے بچوں میں مزید نکھار آئے گا یہاں تک کہ جب میں اسکول میں تھا بچوں کو نظم و ضبط کا پابند کرنا ضروری تاکہ وہ اپنے اساتذہ کا احترام کریں اور انھیں وہ کریڈٹ دیں جس کے وہ مستحق ہیں۔
مونٹریال کے ایک استاد نے کہا "جس اسکول میں میں پڑھاتا ہوں وہاں رسمی ‘آپ’ کا استعمال پہلے سے ہی معمول ہے، اور یہ بہت اچھا کام کرتا ہے لیکن میں سمجھ سکتا ہوں کہ کچھ سیٹنگز میں، کچھ اساتذہ غیر رسمی ‘آپ’ کو استعمال کرنے کو ترجیح دے سکتے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ وزارت کی طرف سے عائد کردہ اقدام کے بجائے، اسے پیشہ ور افراد اور اساتذہ کی صوابدید پر چھوڑ دیا جانا چاہیے،۔