کیوبیک پریمیئرکی نئی حکمتِ عملی، اقتصادی ترقی، ثقافت کی حفاظت اور بیوروکریسی میں اصلاحات

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)کیوبیک کے پریمیئر فرانسوا لیگو نے صوبے کے لیے نئی اقتصادی حکمتِ عملی پیش کی ہے۔لیگو نے نیشنل اسمبلی میں کہا کہ حکومت بڑے منصوبوں کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے نیا بل پیش کرے گی اور صوبے کا پہلا مسودہ آئین جلد متعارف کروایا جائے گا تاکہ کیوبیک کی ثقافت، اقدار اور سیکولر ازم محفوظ رہے۔

وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے سب سے بڑے پنشن فنڈ مینیجر سے کہا جائے گا کہ وہ زیادہ سرمایہ کیوبیک کی معیشت میں لگائے، اور وزیرِ خزانہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مہنگائی اور زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان کیوبیکرز کی مدد کے طریقے تلاش کریں۔

لیگو نے بیوروکریسی میں اصلاحات کا وعدہ بھی کیا اور خزانہ بورڈ کے صدر کے ذریعے عوامی خدمت کے سائز میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے ثقافتی شناخت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں مقامی ثقافت کے فروغ کے لیے بجٹ میں 75 فیصد اضافہ کیا گیا اور اگلے سال کیوبیک سٹی میں نیشنل میوزیم آف کیوبیک ہسٹری کھولا جائے گا۔

تنقید کرنے والے سیاستدانوں نے کہا کہ لیگو کی ترجیحات غلط ہیں اور عوام کے لیے اصل مسائل مہنگائی اور ہاؤسنگ بحران ہیں۔

عوام میں لیگو کے سیاسی بحالی کے بارے میں رائے تقسیم ہے، کچھ نے امید ظاہر کی ہے جبکہ کچھ نے کہا کہ ان کی حکومت کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔