اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)برطانیہ کی ملکہ انتقال کرگئیں ،بکنگھم پیلس نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ملکہ نے بالمورل کیسل میں آخری سانس لی جہاں وہ "طبی نگرانی” میں تھیں۔ اس افسوسناک خبر نے ان کے لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ دیا۔
شاہی خاندان کے سرکاری اکاؤنٹ کے مطابق ملکہ پرامن طور پر انتقال کرگئیں
انتقال سے قبل ملکہ کے بیٹے، بیٹیاں، پوتے پوتیاں اور سسرال کے ساتھ ساتھ عوامی شخصیات بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔
بکنگھم پیلس کی جانب سے آج صبح ایک بیان جاری کرنے کے بعد اس کے خاندان کے افراد شاہی املاک پہنچ گئے۔
The Queen died peacefully at Balmoral this afternoon.
The King and The Queen Consort will remain at Balmoral this evening and will return to London tomorrow. pic.twitter.com/VfxpXro22W
— The Royal Family (@RoyalFamily) September 8, 2022