اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے دارالحکومت میں ہونے والے جلسے کے لیے چار صفحات پر مشتمل سوالنامہ تیار کیا
شرائط و ضوابط کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان حلف نامے پر دستخط کریں گے، جلسے کی اجازت ایک دن کے لیے ہوگی، جلسے میں لا ئوڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہوگا اور کسی کو اسلحہ کی اجازت نہیں ہوگی، مذہب سے متعلق بیانات سے گزیر کیا جائے گا
انتظامیہ کی شرائط و ضوابط کے مطابق انتظامیہ جلسے کے اسٹیج پر 12 افراد کو آنے کی اجازت دے گی، جلسے یا مارچ میں کسی بھی قومی یا جماعتی پرچم کو جلایا نہیں جائے گا۔
اس سے قبل، بدھ کے روز، اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ سے کہا تھا کہ وہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے "مسلح حامیوں” کے خلاف مسلح یونٹ تعینات کرے۔