کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز سے 17 رنز کی شکست

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں  17 رنز سے شکست  ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے لیگ کے 18ویں میچ میں  149 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا سکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ول شمڈ نے 32 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد 27 اور عمید آصف 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ مارٹن گپٹل نے 15، یاسر خان نے 14 اور اوڈن اسمتھ نے 11 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں 63 رنز سے شکت

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، راشد خان نے 2 اور ڈیوڈ ویز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم 19ویں اوور میں 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا نے ناٹ آؤٹ 71 رنز بنائے۔ راشد خان 21، کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور عبداللہ شفیق 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز اور نوین الحق نے 2، 2 جب کہ نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ اور عمید آصف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں

 پی ایس ایل ، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرادیا 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com