کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست

اردو ورلڈ کینیڈا(ویب نیوز ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے کے شاندار 145 ناٹ آؤٹ رنز کی بدولت 241 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے نے 63 گیندوں پر 5 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 145 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈپلے آف مرحلے میں داخل

محمد حفیظ بھی 18 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ول شمڈ نے 26 اور مارٹن گپٹل نے 21 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے مجیب الرحمان اور وہاب ریاض نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے

مزید پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز سے 17 رنز کی شکست

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 115 رنز بنائے۔ صائم ایوب 74 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ روومین پاول 35 اور ٹام کوہلر کیڈمور 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈوین پریٹوریئس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی کنگز کی مسلسل تیسری شکست، کوئٹہ 6 رنز سے کامیاب

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com