کوئٹہ،پولیس موبائل پر فائرنگ، تین پولیس اہلکار شہید،ایک شدید زخمی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق سراب روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ واقعہ قابل مذمت ہے، سماج دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔