134
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لندن میں 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان میں عرفان شریف کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
برطانیہ میں 10 سالہ سارہ کا قتل، پاکستان فرار ہونے والے والد، والدہ اور بھائی مطلوب
پولیس نے جہلم میں عرفان شریف کے گھر پر چھاپہ مارا، تاہم ملزمان کا سراغ نہ مل سکا، پاکستان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا۔واضح رہے کہ مقتول سارہ شریف کے والد عرفان شریف 9 اگست کو اہلیہ، بھائی اور بچوں سمیت لندن سے پاکستان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔