181
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔چمن، قلعہ سیف اللہ اور زیارت سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
اس کے علاوہ نکیال آزاد کشمیر، ملتان، راجن پور، گجرات، شکر گڑھ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش ہوئی جب کہ خیبرپختونخوا سوات، ایبٹ آباد، مالاکنڈ میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے آج پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی پیش گوئی کی ہے۔