117
برفانی طوفان سے بجلی کا نظام متاثر ہونے کے بعد سے 500,000 سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جب کہ جارجیا میں 50 ہزار کے قریب افراد کو بجلی کی سہولت میسر نہیں۔مشرقی ساحل کے کچھ حصوں میں شدید بارش ہو رہی ہے، جب کہ بحرالکاہل اور شمال مشرق میں ہوا اور برف باری ہو رہی ہے۔امریکہ میں اس ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت مزید گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022 کے بعد یہ سرد ترین موسم ہوگا۔