یہ بھی پڑھیں
ورلڈ کپ، مائیکل وان کی پاک بھارت سیمی فائنل کی پیشنگوئی
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی دوپہر بنگلورو میں بارش کی پیش گوئی ہے تاہم بنگلورو میں ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ہے جو صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی دوپہر 2 بجے سے بنگلورو میں بارش کا 70 سے 80 فیصد امکان ہے۔
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ،پاکستان 4 میچ ہار کر بھی ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوا،امیدیں برقرار
دوسری جانب پاکستان کو ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ اچھے مارجن سے جیتنا ہوگا، 84 رنز کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائے گی۔ اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ نیٹ رن ریٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔