کل سے یکم جون کے درمیان لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 28 مئی سے یکم جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
اسی طرح لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو موسم کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں محکمہ موسمیات نے یکم جولائی تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بادل برسیں گے، مغربی ہوائیں 28 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کریں گی۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 28 سے 29 مئی کے درمیان بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ اسلام آباد اور مری سمیت پنجاب کے بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ .
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے یکم جون کے درمیان خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ گلگت بلتستان میں بھی آندھی، ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے۔ جبکہ جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر جاری رہے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔