پاکستان کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش شروع ہونے کا امکان

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش شروع ہونے کا امکان ہے، بارشوں کے باعث رواں ہفتے گرمی کی لہر میں بھی کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج بدھ 26 جون سے یکم جولائی تک سندھ، عمرکوٹ، میرپور خاص اور کراچی میں چند مقامات پر موسلادھار بارش جبکہ 27 جون سے اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی پیش گوئی میں مزید کہا ہے کہ 26 جون سے 30 جون تک بہاولپور، لودھراں، مظفر گڑھ میں 28 جون سے یکم جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی کے، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں 28 جون سے یکم جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، 26 جون سے 28 جون تک لسبیلہ، خضدار میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
28 سے 30 جون تک موسلادھار بارش کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، نارووال میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے، طوفان کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کمزور انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca