بارش،برفباری یا سرد موسم؟محکمہ موسمیات نے نیا الرٹ جاری کردیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پنجاب میں موسم کے نئے سسٹم کے داخل ہونے کے بعد صوبے کے مختلف حصوں میں شدید سردی، بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم آج سے پنجاب میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث لاہور سمیت دیگر علاقوں میں دھند اور سردی بدستور برقرار رہے گی۔

پی ڈی ایم اے کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 20 تا 23 جنوری کے دوران مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش متوقع ہے، جب کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ خراب موسم کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں جیسے لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ، سی اینڈ ڈبلیو، ٹورازم اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مری جانے والے سیاح حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مری میں سیاحوں کی سہولیات کے لیے مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 سے رابطہ کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں