پنجاب،کراچی اور خیبرپختونخوا میں بارش سے موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ کراچی میں بھی بادلوں نے رنگ جما دیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں — مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، لکشمی چوک اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف — بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے فضا کو خوشگوار بنا دیا۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی موسم کا حال یکساں ہے۔ ملتان، فیصل آباد، خانیوال، بہاولپور، وہاڑی، پیر محل، دنیا پور، ساہیوال، پاکپتن اور میاں چنوں میں بادل برس رہے ہیں۔ بارش کے باعث کئی نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جبکہ بعض علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں — اورنگی ٹاؤن، منگھوپیر، نیو کراچی، بلدیہ، سرجانی، ناظم آباد، گلشن اقبال اور گلستان جوہر — میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

ادھر خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے کچھ شہروں میں بھی موسلا دھار بارش سے خنکی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔