293
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 14 افراد ہلاک اور متعدد افراد سیلابی نالے میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے۔
ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں ادیامان اور سانلی عرفہ میں منگل کی رات سے ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں
ترکیہ کی معیشت کی بحالی ، سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر دے دئیے
سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں سانلی عرفہ میں عارضی پناہ گاہوں میں مقیم 12 افراد اور ادیامان میں ایک سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام نے ادیامن اور سانلی عرفہ میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
ترکی اور شام میں زلز لہ ، مرنے والوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ان علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکی اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے میں 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ لاکھوں زخمی اور دیگر بے گھر ہوئے تھے۔