159
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کراچی میں آئندہ تین سے چار روز تک گرمی معمول سے زیادہ رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین سے چار روز تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا تاہم 12 مارچ کے بعد اس میں بہتری آئے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے آخری دنوں میں ملک بھر میں بارش کا امکان ہے جب کہ رمضان المبارک کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے۔