ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں،سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں جس کے باعث سیلاب کا خطر ہ ہے
شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی وجہ سے بارشی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ این 50 دھنسر تا ژوب ڈی آئی خان شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ پنجرہ پل پر سیلاب کے باعث ٹریفک معطل ہے، بوٹا قلعہ سیف اللہ سیکشن این 70 پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔
بلوچستان میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک معطل ہے جب کہ بحالی کا کام جاری ہے۔
پنجاب میں بھی بارش
دوسری جانب راولپنڈی اور چونیاں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، ننکانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ اور شیخوپورہ کی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، سرگودھا، ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca