پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی، 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، پنجاب کے کئی اضلاع کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
پنجاب کے شہروں فیصل آباد، نارووال اور رحیم یار خان میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں سے فصلوں کو نقصان پہنچا، دیواریں اور سولر پینل گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے، چمن میں ریلوے ٹریک بہہ گیا، جب کہ نوشکی میں ریلوے ٹریک میں شگاف پڑ گیا، جس کے باعث پاک ایران آمد و رفت جاری ہے۔
جیکب آباد کے علاقے گڑھی خیرو کے قریب نہر میں 70 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، دھان کی فصل زیر آب آ گئی۔
ادھر خیرپور، سکھر اور نواحی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، سکھر میں 180 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔
علاوہ ازیں جنوبی وزیرستان میں شدید بارش کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، سیلابی ریل جنڈولہ بازار میں داخل ہو گیا جس سے زرعی زمینوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، شدید بارشوں کے باعث وانا گوملزم روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مقامات کو نقصان پہنچا۔
خیبر میں بارش کے بعد طوفانی نالوں میں طغیانی آگئی، متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات میں مصروف ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ، پنجاب اور مشرقی بلوچستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دریاؤں میں طغیانی کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے علاقوں اور سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca