پاکستان کے مختلف علاقوں ،آزاد کشمیر میں بارش، موسم خوشگوارہوگیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹنے کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے آج سے 5 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے، کراچی میں آج رات ہلکی بارش جبکہ کل دوپہر سے شام تک درمیانی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سانگھڑ، مٹیاری اور بدین کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت، کشمیر اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان
دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے سے بارش شروع ہوگئی، خضدار کے علاقے اڈانجی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہوا کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد بارشیں شروع ہو گئی ہیں۔
ضلع کیچ، پنجگور، واشک، خضدار، مستونگ، لسبیلہ اور ملحقہ علاقے بارش سے جل گئے۔
کیچ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، تربت تحصیل میں بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، نوشکئی، نصیر آباد، سبی، خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، خاران اور دیگر مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca