لاہور راولپنڈی اسلام آباد اور ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوارہوگیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)لاہور راولپنڈی اسلام آباد اور ملک کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا ہے لاہور کے مختلف علاقوں لال پل، مغل پورہ، ہربنس پورہ، دھرم پورہ، صدر بازار، چول پل، بھٹہ چوک، رنگ روڈ، جوہر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، بند روڈ، شاہدرہ، بیگم کوٹ میں بادل برسے۔

مال روڈ، فیروز پور روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، کوٹ لکھپت، جناح اسپتال، جنرل اسپتال اور ایئرپورٹ کے علاقے میں بھی رم جھم نے موسم خوشگوار بنا دیا۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔
صدر، ایم اے جناح روڈ، ٹاور، اولڈ سٹی، آئی آئی چاند ریگر روڈ، نارتھ ناظم آباد، شاہراہ فیصل، طارق روڈ، کورنگی، ملیر اور گلستان جوہر میں بادل برسے جس کے بعد شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
دوسری جانب ایبٹ آباد میں بھی موسلادھار بارش نے تباہی مچادی، پانی گھروں اور اسپتالوں میں داخل ہوگیا، اہم شاہراہوں پر گاڑیاں پانی میں پھنسی ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca