96
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔
سابق رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے لندن میں قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور جماعت کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔
راجہ ریاض احمد نے نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطا اللہ تارڑ، ملک احمد خان، اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ راجہ ریاض اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف میں رہ چکے ہیں۔ راجہ ریاض نے اپریل 2022 میں تحریک انصاف کی قیادت سے اختلاف کرتے ہوئے فارورڈ بلاک بنایا اور تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے بعد اپوزیشن لیڈر بنے ۔