راجن پور اور کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے 100 فیصد کلیئر، سکولز اور ہسپتال قائم کیے جائیں گے،مریم نواز

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ راجن پور اور کچے کے علاقوں کو ڈاکوؤں سے مکمل طور پر پاک کر دیا گیا ہے اور اب ہنی ٹریپ کے کیسز بھی ختم ہو جائیں گے۔

کچے میں آپریشن پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے بتایا کہ کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں نے ریاست کے اندر ایک علیحدہ ریاست بنا رکھی تھی اور لوگوں کو اغوا کرنے کے لیے ہنی ٹریپ کا استعمال کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور اور رحیم یار خان کے کچے علاقوں میں فیصلہ کن آپریشن کیا گیا جس میں پاک فوج نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آپریشن کے دوران جدید ترین ٹیکنالوجی، سرویلنس اور ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا تاکہ ڈاکوؤں کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھی جا سکے۔ انہوں نے سندھ پولیس اور حکومت سندھ، اور رینجرز کا بھی آپریشن میں بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اب کچے کے علاقوں میں حکومت کی رٹ بحال ہو گئی ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور خوف کے ماحول کو قانون کی حکمرانی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ 500 سے زائد ڈاکوؤں نے سرنڈر کیا اور کوئی بھی علاقے میں پناہ نہیں پا سکتا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں سکول، کالج، ہسپتال اور ٹیکنالوجیکل ایجوکیشن سینٹر قائم کیے جائیں گے اور بہتر ٹرانسپورٹ کے لیے گرین بس سروس سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ زرعی اراضی اور کسان کارڈ کے تحت مقامی لوگوں کو اپنا روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مزید برآں، چیف منسٹر پروگرام آف کچا ایریا ڈویلپمنٹ کے لیے ایک 3 رکنی اعلی سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس کی سربراہی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کریں گی، جبکہ ہوم سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچے کے لوگوں کو وہ تمام سہولتیں اور پیکیج فراہم کیے جائیں گے جو پنجاب کے دیگر علاقوں کو حاصل ہیں، اور علاقے میں تعینات ڈاکٹرز اور اساتذہ کو خصوصی الاؤنس اور مراعات دی جائیں گی تاکہ مقامی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں