اردو رورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ہریتک روشن اور ان کے والد راکیش روشن نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کو بڑھانے کے لیے 33 کروڑ کی کمرشل جگہ خریدی ہے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ پر دہائیوں تک راج کرنے والے راکیش اور ان کے بیٹے ہریتک روشن نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کو بڑھانے کے لیے ممبئی کے لوئر پریل علاقے میں میراتھن فیوچریکس میں چار آفس یونٹ خرید لیے ہیں۔
بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق راکیش اور ہریتک کے پروڈکشن ہاؤس فلم کرافٹ پروڈکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 10,000 مربع فٹ پر پھیلے چار آفس اپارٹمنٹس خریدے ہیں۔
انہوں نے یہ آفس اپارٹمنٹس 33 کروڑ میں خریدے ہیں۔ ان آفس یونٹس میں آٹھ کار پارکنگ سلاٹ بھی ہیں۔