123
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) بیلجیئم میں پاکستانیوں کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔
بیلجیئم کے شہر برسلز میں پاکستانیوں نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی، اس دوران ریلی کے شرکاء نے فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا، سمندر پار پاکستانی شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور عوام کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔