رامی سین نے پلاسٹک سرجری کرانے کی خبرپرخاموشی توڑ دی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ اداکارہ رامی سین نے پلاسٹک سرجری کرانے کی خبر پر خاموشی توڑ دی۔اداکارہ کی نئی تصاویر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ رامی سین نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے اور وہ خوبصورت نظر آرہی ہیں تو یہ ان کے لیے بہت اچھا ہے۔
رامی سین نے کہا کہ انہوں نے صرف فلرز، بوٹوکس اور پی آر پی کا علاج کیا ہے اور کوئی بھی ان چیزوں کو استعمال کرکے اچھا لگ سکتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ پلاسٹک سرجری ان لوگوں کی ضرورت ہے جو جرم کرنے کے بعد فرار ہونا چاہتے ہیں کیونکہ بھارت سے باہر بہت اچھے ڈاکٹر موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھی فیچر لفٹ کرنا چاہتی ہیں لیکن 50 سال کی عمر کے بعد اس کے بارے میں سوچوں گی۔
یاد رہے کہ رامی سین نے بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں جیسے باغبان، دھوم، گرم مصالحہ، پھر ہیرا پھیری اور گول مال میں کام کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com