اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )اتحادیوں کی درخواست پر اقتدار سنبھالا ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو طاقت سے حکومت میں نہیں لایا گیا، ہم نے اتحادیوں کی درخواست پر اقتدار سنبھالا۔
نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پروپیگنڈا کر رہے ہیں، میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین 10،10 کروڑ میں بکے
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے سپریم کورٹ بلایا جاتا تو میں ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرتا، یہ جھوٹے ہیں اور ان کا کام پروپیگنڈہ پھیلانا ہے، یہ جماعت جھوٹوں اور فراڈیوں کا ٹولہ ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ (ن) لیگ کو طاقت سے حکومت میں نہیں لایا گیا، ہم نے اتحادیوں کی درخواست پر اقتدار سنبھالا۔