اردو ورلڈ ( ویب نیوز )رانا ثناء کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی ہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے 5 اراکین اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے 5 اراکین اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے، ڈالر 218 روپے کا ہوگیا، معیشت تباہ حالی کا شکار ہے لیکن کسی کو فکر نہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ آیا تو انتشار دور ہوجائے گا۔
رانا ثناء اللہ کی 5 MPA کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا ثبوت ہے۔ممبروں کا اٹھایا جانا اور خرید وفروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیگی۔چوہدری پروز الٰہی نئے وزیراعلی پنجاب ہونگے۔ڈالر 218، تباہ حال معیشت کی کسی کو فکر نہیں۔سیاسی استحکام نہ آیا تو جھاڑو پھر جائے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 19, 2022