رانا ثنا اللہ منشیات کیس میں  بری ہوگئے 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )خصوصی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو پی ٹی آئی حکومت کے دور میں بنائے گئے منشیات کے مقدمے سے بری کر دیا۔

جولائی 2019 میں، ثنا اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس   لاہور کی ٹیم نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ موٹر وے پر راوی ٹول پلازہ کے قریب سے فیصل آباد سے لاہور جا رہے تھے۔

فورس نے ان کی گاڑی سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد کرنے کا دعوی کیا اور ن لیگ کے رہنما  کو ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈز سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 

آج کی سماعت کے دوران، اے این ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز اور انسپکٹر احسان نے مسٹر ثنا اللہ کے خلاف الزامات کو  غلط اورجعلی قرار دے دیا

 

اس کے علاوہ کیس کے دو گواہوں نے بھی اپنے بیان حلفی عدالت میں جمع کرائے جس میں کہا گیا کہ مذکورہ منشیات ان کی موجودگی میں برآمد نہیں کی گئیں۔

 

بعد ازاں عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور دیگر تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

 

 

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca