عمران خان سے غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہیں ،رانا ثناء اللہ

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ  لاہور کی منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش،  اے این ایف  کی جانب سے 2019 میں اپنے خلاف درج منشیات کی سمگلنگ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی ۔

 

درخواست  میں کہا گیا کہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔  پراسیکیوشن ٹیم کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، پی ڈی ایم کی قیادت غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں، مقدمات ختم ہورہے ہیں تو ہمیں انصاف مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان جب  ہماری قیادت پر جھوٹے مقدمات بنا رہے تھے تو اس وقت وہ خود اس قسم کی کرپشن میں ملوث تھے۔

وہ گزشتہ 7 ماہ سے حکومت کو بلیک میل کر رہا ہے۔  طاقت ان کے پاس ہو تو سب ٹھیک اور طاقت نہ ہو تو سب غلط ۔

تاریخیں دینے کا ڈرامہ چھوڑو، اسمبلی تحلیل کر دو، ہم تیار ہیں۔ ہم جھوٹے مقدمات پر 3 سال جیلوں میں رہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی نے میاں نواز شریف سے آئندہ انتخابی مہم میں پاکستان میں موجود رہنے کی درخواست کی ہے،

جب کہ میاں نواز شریف کی جانب سے یہ درخواست قبول کر لی گئی ہے، جیسے ہی ضروری ہو گا، میاں نواز شریف پارٹی کی قیادت کریں گے،

شہباز گل کے خلاف کوئی سیاسی کیس نہیں، انہوں نے فورسز میں نفرت پھیلانے کی بات کی،

شہباز گل کی بات کسی نے قبول نہیں کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اعظم سواتی نے قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان مجھے کبھی مذاکرات کی دعوت نہیں دیں گے

اور نہ ہی مجھ سے کوئی بات ہو سکتی ہے۔ عمران خان نے مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com