جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں،رانا ثنا ء اللہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد ملک میں سیاسی مذاکرات کو فروغ دینا اور تمام جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر پہلے بھی متعدد مواقع پر واضح کر چکے ہیں کہ فوج کا مینڈیٹ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کا نہیں ہے، بلکہ یہ ذمہ داری براہ راست سیاسی جماعتوں کی اپنی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی ڈائیلاگ اور مذاکرات میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کا کردار اہم ہے اور یہ صرف سیاسی جماعتوں کی صوابدید پر منحصر ہے کہ وہ مذاکرات میں حصہ لیں یا نہیں۔

مشیر وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے حالیہ بیانات اور احتجاجی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مبینہ طور پر 9 مئی کے واقعات کے بعد افراتفری اور ہنگامہ آرائی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ ان کے مطالبات سیاسی مذاکرات کے بجائے سٹریٹ موؤمنٹ اور ہڑتال پر مرکوز ہیں۔ سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر غیر ضروری سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور پی ٹی آئی کی جاری پہیہ جام ہڑتال ناکام ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، کیونکہ عوام اس کو مسترد کر چکے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کے پی حکومت کے افغانستان سے متعلق مؤقف کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے غیر ذمہ دارانہ، قومی مفادات کے خلاف اور قابل مذمت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی سلامتی اور سیاسی استحکام کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور سیاسی اختلافات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی خواہاں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں